تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

ہارون دانیال اپنے کزن بادل مسیح کے ساتھ جا رہا تھا ٹرک نے ٹکر مار دی

گوجرہ (نمائندہ دنیا ) 2موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔چک نمبر 352 ج ب عیسیٰ نگری کا ہارون دانیال اپنے کزن بادل مسیح کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بادل مسیح کو اس کے گھر چھوڑنے جا رہا تھا کہ سمندری روڈ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی، جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا، جہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بادل مسیح دم توڑ گیا، جبکہ ہارون دانیال کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں