موضع ہرسہ بلھہ میں صفائی کے ناقص انتظامات، مکین پریشان

موضع ہرسہ بلھہ میں صفائی کے ناقص انتظامات، مکین پریشان

گلیوں میں جانور بندھے ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )تحصیل بھوآنہ کے گاؤں موضع ہرسہ بلھہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ گندگی اور تعفن سے بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق گلیوں میں جانور بندھے ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں، جس سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے اور جراثیم کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، مگر تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔شہریوں کے مطابق سڑکوں کے کنارے جمع کچرا نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور نالوں سے نکالا گیا کچرا فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں