گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو اغواکر لیا

گھر سے کام کے سلسلے میں  جانے والے شہری کو اغواکر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواکر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عابدہ پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا محمد عمر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواکر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں