ایف ڈی اے کا غیرقانونی کمرشلائزیشن کیخلاف ایکشن ،5 پلاٹ سیل

ایف ڈی اے کا غیرقانونی کمرشلائزیشن کیخلاف ایکشن ،5 پلاٹ سیل

رہائشی جائیدادوں کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے پر ایکشن لیا گیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گلبرگ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے رہائشی جائیدادوں کو بغیر منظوری کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے پر پانچ پلاٹس کو سربمہر کر دیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو کی نگرانی میں ٹیم نے بار بار نوٹسز کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی۔ایف ڈی اے انتظامیہ نے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی جائیدادوں کو کمرشل استعمال کے لیے باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور مقررہ واجبات جمع کرائیں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں