شوگر کے مریضوں میں آگاہی، مفت انسولین کی فراہمی

شوگر کے مریضوں میں آگاہی، مفت انسولین کی فراہمی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد ادارہ برائے امراضِ قلب میں ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شوگر کے مریضوں کو صحت برقرار رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور انسولین مفت تقسیم کی گئی۔

جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق، منتظم عاصمہ مزمل، پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد، انچارج بیرونی مریض شعبہ و ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزاد ملک اور دیگر نے آگاہی نشست میں شرکت کی اور انتظار گاہ میں موجود افراد کو شوگر سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر شوگر کے مریضوں میں مفت انسولین تقسیم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں