سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی دکان پر سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جو کسی بڑی واردات کا سبب بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔