کارکنوں کوعزت دیئے بغیر الیکشن میں کامیابی ممکن نہیں :شفیق احمد گجر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بلدیاتی ہوں یاعام انتخابات کارکنوں کوعزت دیئے بغیر کامیابی ممکن نہیں کارکنوں کی عزت ہوگی تو ووٹ کی بھی عزت اورپارٹی بھی مضبوط ہوگی۔
شکست کے باوجودہربارایک ہی خاندان کوجماعت کا ٹکٹ تاہم کامیابی کے بعدکارکنوں کونظرانداز کرکے سرکاری محکموں میں عہدے بھی انہی کودیئے جاتے ہیں لوکل قیادت کے ایسے ذاتی مفادات کی وجہ سے پارٹی کانقصان ہو چکاہے ۔کام کرنے والے کارکن کی کوئی عزت نہیں۔