چنیوٹ:4 جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر مدثر شہباز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 4 جواری ملز موں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان بذریعہ گھوڑی دانہ جواء کھیل رہے تھے ۔ موقع سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 3 لاکھ 14 ہزار 530 روپے ، قیمتی موبائل فون و دیگر سامان برآمد ہوا۔