چنیوٹ:کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چنیوٹ:کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ  کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے عوام کے ساتھ مثبت رویوں کو یقینی بنانے کیلئے پولیس لائن چنیوٹ میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں سینئر پولیس افسران، مذہبی علماء، ڈاکٹرز، تفتیشی افسر اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شہریوں کے ساتھ بہتر سلوک کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں