پی پی 108: جماعتِ اسلامی کی ممبر سازی مہم کا آغاز

پی پی 108: جماعتِ اسلامی  کی ممبر سازی مہم کا آغاز

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پی پی 108 میں جماعتِ اسلامی کی جانب سے ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 مہم کے تحت گھر گھر جا کر جماعتِ اسلامی کا پیغام پہنچایا جائے گا جبکہ شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔اس سلسلے میں زونل امیر عمران عبداللہ، نائب ضلعی امیر رانا اکرام اللہ اور دیگر رہنماؤں نے ملاں پور، جودی، چینچل والا سمیت مختلف دیہات کا دورہ کیا اور عوام تک جماعتِ اسلامی کا پیغام پہنچایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں