جھنگ: یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و قربانیوں کے اعتراف کا دن:حافظ ثاقب سرور ساقی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حافظ ثاقب سرور ساقی، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ و ممبر امن کمیٹی جھنگ نے کہا ہے کہ یومِ مزدور ہمیں محنت کش طبقے کی عظیم قربانیوں، جدوجہد اور خدمات کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی محنت کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ اسلام نے مزدور کو عزت، وقار اور اس کے حقوق کے تحفظ کی واضح تعلیم دی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، بروقت اجرت کی ادائیگی، محفوظ ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے ۔