اٹھارہ ہزاری:ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی، مریضوں کو مشکلات

اٹھارہ ہزاری:ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی، مریضوں کو مشکلات

عملہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ،مریضوں کو ڈرپ تھما کر کہا جاتا خود ہی لگا لیں

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) اٹھارہ ہزاری کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی اور عملے کی مبینہ غفلت کے باعث مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ہسپتال، جو عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا، اس وقت مسائل کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ مریضوں کے لواحقین کے مطابق ہسپتال کا عملہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل دکھائی دیتا ہے ۔ مریضوں کو ڈرپ تھما کر کہا جاتا ہے کہ وہ خود ہی لگا لیں،۔ کئی مریضوں کو بیڈ تک فراہم نہیں کیے جا رہے جس کے باعث وہ فرش پر لیٹ کر علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ نرسنگ سٹاف بروقت دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈاکٹرز بھی مناسب معائنہ نہیں کرتے ۔ ایمرجنسی وارڈ میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان شدید سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔شہری حلقوں نے اس صورتحال کو انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے پر خطیر بجٹ خرچ ہونے کے باوجود زمینی حقائق افسوسناک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں