چنیوٹ: فکرِ اقبال کی روشنی میں قومی تعمیرِ نو پر سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ: فکرِ اقبال کی روشنی میں قومی تعمیرِ نو پر سیمینار کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کا خصوصی خطاب

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اقبال اکادمی پاکستان اور جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے اشتراک سے یومِ اقبال کی تقریبات کے سلسلے میں فکرِ اقبال کی روشنی میں قومی تعمیرِ نو کے عنوان سے ایک پروقار خصوصی سیمینار کا انعقاد دارالحدیث آڈیٹوریم جامعہ محمدی شریف چنیوٹ میں کیا گیا۔اس موقع پر اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبالؒ کے فکر و فلسفے کی روشنی میں قومی مسائل کے حل، قومی اتحاد، خودشناسی اور جدید دور میں پاکستان کی تعمیرِ نو کے لیے عملی رہنما اصول پیش کیے۔

سیمینار کے اختتام پر صاحبزادہ محمد قمر الحق، صدر جامعہ محمدی شریف نے کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور قومی تعمیرِ نو کے لیے نوجوان نسل کو اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔تقریب میں علماء کرام، اساتذہ، محققین، طلبہ اور اقبال شناس شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں