چنیوٹ:پرائمری کے 25 اساتذہ کو پروموشن آرڈرز جاری

چنیوٹ:پرائمری کے 25 اساتذہ کو پروموشن آرڈرز جاری

اساتذہ کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے : واثق عباس ہرل

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام پرائمری سکول ٹیچرز کی ترقی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے کی۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، ڈی او ایلیمنٹری محمد اسماعیل ساقی سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر 25 پرائمری سکول ٹیچرز کو باقاعدہ طور پر ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدوں پر ترقی کے آرڈرز جاری کیے گئے۔ایڈیشنل کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور یہ تعلیمی نظام کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کی بنیاد پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔سی ای او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سال 2025 کے دوران اب تک 25 اساتذہ کو ترقی دی جا چکی ہے جبکہ رواں سال میں 100 سے زائد ملازمین کو پروموشن دی گئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال کے اختتام تک مزید تقریباً 100 اساتذہ کو ترقی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں