اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا واٹر فلٹریشن پلانٹس کا تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا واٹر فلٹریشن پلانٹس کا تفصیلی دورہ

کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی :ڈاکٹر محمد انس سعید

لالیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے تحصیل لالیاں کے مختلف واٹر فلٹریشن پلانٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالیاں ذوالقرنین علی رجوکہ بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے فلٹرز کی حالت، پانی کے پریشر، فلٹریشن کے عمل، نلوں کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عوامی آگاہی کے لیے آویزاں چارٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس میں موجود کسی بھی قسم کی خرابی یا نقص کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر محمد انس سعید نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اور اسی مقصد کے تحت تمام فلٹریشن پلانٹس کو مکمل طور پر فعال، صاف ستھرا اور معیاری حالت میں رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں