ٹوبہ ٹیک سنگھ: یومِ معرکہ حق پر سیمینار اور واک

ٹوبہ ٹیک سنگھ: یومِ معرکہ حق پر سیمینار اور واک

سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کی ،افواجِ پاکستان اظہار یک جہتی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )یومِ معرکہ حق کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کی، جبکہ ایس پی فضل عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، دیگر ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ معرکہ حق قومی اتحاد اور ریاستی استحکام کا دن ہے ۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بعد ازاں ضلع کونسل ہال سے واک نکالی گئی جس میں شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا کر افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں