ٹوبہ :ممنوعہ پلاسٹک شاپرز کی کھلے عام فروخت جاری

ٹوبہ :ممنوعہ پلاسٹک شاپرز  کی کھلے عام فروخت جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے دعوؤں کے باوجود کم موٹائی والے ممنوعہ پولیتھین شاپرز کی فروخت جاری ہے۔

بازاروں اور دکانوں میں 75 مائیکرون سے کم شاپرز بدستور استعمال ہو رہے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سخت کارروائی کی جائے اور ضلع کو پلاسٹک فری بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں