ٹوبہ :واٹر فلٹریشن پلانٹس بند، شہری صاف پانی کو ترس گئے

ٹوبہ :واٹر فلٹریشن پلانٹس بند، شہری صاف پانی کو ترس گئے

عوام شدید مشکلات کا شکار ،غریب طبقہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واٹر فلٹریشن پلانٹس کا نظام پاک آب اتھارٹی کے سپرد ہونے کے بعد گذشتہ چار ماہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نصب فلٹریشن پلانٹس غیر فعال ہیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگا پانی خریدنا پڑ رہا ہے جبکہ غریب طبقہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فلٹریشن پلانٹس فوری طور پر فعال کیے جائیں اور خراب مشینری کی مرمت کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں