گندم خریداری مہم کا آغاز، 50 ہزار میٹرک ٹن ہدف مقرر
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسانوں کو 72 گھنٹوں میں ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گندم خریداری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت اجلاس میں خریداری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 9 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور مجموعی ہدف 50 ہزار 600 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔ کسانوں کو 72 گھنٹوں میں ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے شفاف نظام اور کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی۔