چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ پروگرام کے تحت آگاہی مہم شروع
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سالار والا میں خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد
فیصل آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چیف منسٹر پاپولیشن مینجمنٹ پروگرام کے تحت ضلع کی مختلف تحصیلوں میں آگاہی پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا۔محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سالار والا، چک جھمرہ میں طلبہ کیلئے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، ۔ تقریب کے دوران نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات، وسائل پر دباؤ اور ملکی ترقی میں متوازن آبادی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جمیل ارشد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑا چیلنج ہے ، جبکہ نوجوان نسل اس حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔