جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں انسدادِمنشیات سیمینار

 جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں انسدادِمنشیات سیمینار

یوتھ ہمارا فیوچر ، اسے بچانا ہماری ذمہ داری:ڈاکٹر نائمہ اشرف ،ڈاکٹر فلک شیر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان نسل کو منشیات اور تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مقصد طلبہ میں صحتمند طرزِ زندگی کے شعور کو فروغ دینا تھا۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نائمہ اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی لیکچر دیا اورکہا کہ منشیات کا استعمال معاشی، معاشرتی اور جسمانی ہر سطح پر انسان کو تباہ کر دیتا ہے ۔ ہمیں اپنی یوتھ کو تمباکو نوشی سے دور رکھنا ہے ۔

سگریٹ نوشی کینسر، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر فلک شیر نے کہا کیمپس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یوتھ ہمارا فیوچر ہے ، ان کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ تعلیمی ادارے اس شعور کی ترویج میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔آخر میں تمام طلبہ نے عزم کیا کہ وہ نا صرف خود منشیات اور تمباکو سے دور رہیں گے بلکہ اپنے دوستوں اور خاندان کو بھی اس لعنت سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں