منصور آباد : 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے دو رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر توقیر اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ شان علی کو اس کے ساتھی صابر سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی گئی خطیر رقم، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان نے تھانہ منصور آباد کے علاقوں میں پانچ وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔