اسلحہ لے کر گھومنے والا شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے اسلحہ لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے جولا نگر کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی۔ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔