عزاداروں کو پینے فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری :ایم ڈی واسا

 عزاداروں کو پینے فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری :ایم ڈی واسا

شہر بھر میں محرم کے روٹس پر خصوصی کیمپ قائم جہاں 24 گھنٹے پانی دستیاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو پینے کی فراہمی کا سلسلہ ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل جاری ہے اور اس ضمن میں واسا فیصل آباد کی کی جانب سے شہر بھر میں محرم کے مختلف روٹس پر خصوصی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے پانی دستیاب ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور تک شہر کے مختلف علاقوں میں عزاداروں کیلئے پینے کے پانی فراہم کیا جائے گی اور اس سلسلے میں واسا فیصل آباد کے واٹر باؤزرز نے مین بازار سنت پورہ، چک نمبر 79 خانوآنہ اور انور مسجد کے قریب لگائے گئے کیمپس میں پانی کی فراہمی کا عمل مکمل کیا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ عشرہ محرم کے دوران جلوسوں کے روٹس کو مکمل کلیئر اور عزاداروں کو پینے کا پانی 24 گھنٹے دستیاب ہو گا ۔اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں