سابقہ رنجش پر مخالفین کا ماموں بھانجے پر تشدد،فائرنگ

سابقہ رنجش پر مخالفین کا ماموں  بھانجے پر تشدد،فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر مخالفین نے ماموں بھانجے پر فائرنگ کردی ۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے میں ظہیر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھانجے کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزموں نے انہیں قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کردی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں