اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال کا سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ
چناب نگر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے تعلیم الاسلام ہائی سکول چناب نگر میں قائم سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات، خوراک، پینے کے صاف پانی، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات ہر وقت مکمل اور فعال رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments