شہدائے پولیس کو خراج عقیدت ،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کا لنگر کیمپ

شہدائے پولیس کو خراج عقیدت ،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کا لنگر کیمپ

وطن عزیز میں امن و امان شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے : آصف رضا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے پولیس کے شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں، جنہوں نے اپنے آج کو وطن پر قربان کرکے قوم کے کل کو محفوظ بنایا۔ وطن عزیز میں امن و امان شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادمان روڈ پر \"شہدائے پولیس\" کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے منعقدہ لنگر کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

پولیس کے بہادر سپوتوں نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پنجاب پولیس ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہے اور اس کی جرأت و بہادری کی داستانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھا جائے گا۔لنگر کی تقسیم سے قبل ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور شہدائے پولیس کے بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...