ڈپٹی ڈی ای او روبینہ علی کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) روبینہ علی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 32 گ ب کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مقامی کمیونٹی کی جانب سے ذاتی وسائل سے تین کلاس رومز کی مرمت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری میں عوامی شراکت نہایت اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات طلبہ کو بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ تعلیم دوستی کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments