ٹوبہ :محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میںآزادی کا جشن

ٹوبہ :محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میںآزادی کا جشن

بچوں کے ملی نغمے اور ٹیبلو، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے دفتر میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا کاشف نثار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ جمیل سمیت محکمہ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ بچوں نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے ۔ بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ملی نغموں اور ٹیبلو نے شرکا میں حب الوطنی کے جذبات کو مزید اجاگر کیا۔ شرکا نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ یوم آزادی ہمیںملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...