کشمیری عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا :سردار خلیل طاہر سندھو

کشمیری عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا :سردار خلیل طاہر سندھو

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم نہ کوئی جا رہا ہے اور نہ کوئی آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی مفاد میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ بعض افراد محض شہرت حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری بیانات دیتے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں شمولیت کے بارے میں کی جانے والی بعض باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...