جے یو پی کی قادریہ دربار میں پیغامِ مصطفیؐ کانفرنس
علما و مشائخ میلاد کے جلوسوں ،اجتماعات میں اسوہء ِرسول ؐاجاگر کریں :مقررین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک مینارہئِ نور ممبعِ رشد و ہدایت مشعلِ راہ ہے ۔علما و مشائخ میلاد و سیرت النبیﷺ کے جلوسوں اور اجتماعات میں احکام ربانی اسوہئِرسول ﷺ کو اجاگر کریں تاکہ اہل وطن میں بھائی چارہ بڑھے دشمن قوتوں کو پیغام جائے تمام مسالک و طبقات اور اہل وطن متحد و یکجا بیدار کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے علامہ ریاض کھرل نے جے یو پی کے زیر اہتمام دربار قادریہ ملحقہ جامعہ مسجد میں منعقدہ سالانہ پیغامِ مصطفی ﷺ کانفرنس سے دوران خطاب کیا۔
انہوں نے کہا رحمت دو عالم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنائے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں آپﷺ کے اسوہئِحسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مسلمان کی پہچان ہے قرآن و سنت کی پیروی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے گلی گلی قریہ قریہ اسوہئِ رسولﷺ پیغام مصطفیﷺ کا درس عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پھر امت مسلمہ کو عظمتِ رفتہ ملے ۔ اس موقع پر علامہ رضا امین سیفی ، علامہ عزیز الحسن اعوان، حافظ اکرم نقشبندی ،پیر صدیق الرحمن خالقی، مولانا افتخار سلطانی، مولانا فیاض قاری اقبال نوری ،صوفی امین قادری، پیر منظور، صاحبزادہ احمد ودیگر مقررین نے کہا عاشقانِ رسول پاکﷺ اقامتِ دین کی جدو جہد تڑپ عام کریں تاکہ غلبہئِ دین کا خواب شرمندہئِ تعبیر ہو سکے ۔ کسی صورت ملی یکجہتی وحدت اُمہ قومی یگانگت کو نہ ٹوٹنے دیں۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا اور انشااللہ تاقیامت قائم رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments