ڈی پی او چنیوٹ کی زخمی اور بیمار پولیس اہلکاروں کی عیادت
مالی امداد کے چیک بھی تقسیم، پولیس اہلکاروں کی صحت ترجیح : ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ لنگرانہ کی حدود میں لیڈی کانسٹیبل ثناء جہانگیر اور تھانہ بھوانہ کے علاقہ میں کانسٹیبل محمد عارف کی رہائش گاہوں پر جا کر ان کی عیادت کی۔ڈی پی او نے بیمار اور زخمی اہلکاروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے مالی امداد کے چیک بھی دئیے گئے ۔ڈاکٹر نوید عاطف نے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ افسران کو ویلفیئر اور طبی سہولیات سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی صحت اور فلاح اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments