نہر میں تیرتی ہوئی شہری کی لاش برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہر میں تیرتی ہوئی شہری کی لاش برآمد ہوئی۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے کھچیاں برنالہ کے قریب سے گزرنے والی نہر میں نامعلوم 55 سالہ شخص کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملز موں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments