ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی

لوڈر رکشہ ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شہر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ڈائیوو روڈ پر ستارہ سپنا کالونی کے گیٹ کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ ڈرائیور نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 52 سالہ نصیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی، جبکہ ملت ٹاؤن پولیس کی موجودگی میں متوفی کی نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔دوسرے حادثے میں ڈھڈی والا چھوٹی نہر کے قریب جڑانوالہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشہ اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں رکشہ سوار 65 سالہ اشرف بی بی، 50 سالہ رضیہ بی بی، 40 سالہ صفیہ بی بی، 50 سالہ ظفر اقبال، 40 سالہ ارشاد اور 50 سالہ شہزاد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...