پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش، جھوٹی کالز پر 15افراد گرفتار

پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش، جھوٹی کالز پر 15افراد گرفتار

ملز موں کی شناخت علی، غلام عباس، احمد، گلریز، حمیرہ بی بی وغیرہ کے نام سے ہوئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حقائق چھپاتے ہوئے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر مختلف وارداتوں سے متعلق جھوٹی کالز کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے کالز کی تصدیق اور تحقیقات کے بعد انہیں بوگس قرار دیتے ہوئے 15 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی، غلام عباس، احمد، گلریز، حمیرہ بی بی وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...