جڑانوالہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا شدید احتجاج

جڑانوالہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا شدید احتجاج

بجلی کی بندش سے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود جڑانوالہ اور گردونواح میں رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق گزشتہ رات بھی وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو بالخصوص شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دن بھر محنت مزدوری کرنے والے افراد بھی رات کے وقت سکون سے محروم رہے ۔شہریوں کے مطابق فجر کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش جاری رہی، جس سے نماز باجماعت اور دیگر معمولات متاثر ہوئے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رات اور نماز کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...