عید میلاد النبیؐ ،امن و امان کو یقینی بنایا جائیگا:ڈاکٹر نوید عاطف
ڈی پی او چنیوٹ کا جلوسوں کے روٹس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
چناب نگر (نامہ نگار)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں چناب نگر میں نکالے جانے والے جلوسوں کے مختلف روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عید میلاد النبی ؐکے موقع پر بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور پُرامن ماحول کے قیام کے لیے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments