کمشنر نے میٹرک کے نمایاں طلبا میں انعامات تقسیم کئے

کمشنر نے میٹرک کے نمایاں طلبا میں انعامات تقسیم کئے

پبلک سکول کا طالب علم ’’ایک دن کا کمشنر‘‘منتخب ہوا تو ایک لاکھ انعام دوں گا:عمران حامد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن کے پبلک سکولوں کو تعلیمی میدان میں عروج پر لے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘ایک دن کا کمشنر فیصل آباد’’ مقابلے میں اگر کسی پبلک سکول کا طالب علم منتخب ہوا تو وہ اسے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے انعام دیں گے ۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج مین کیمپس میں منعقدہ سالانہ تقریب کے دوران میٹرک سالانہ امتحان 2026ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر کمشنر نے تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ڈی پی ایس سمندری کی طالبہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور اس کے ہاتھوں دیگر طالبات میں انعامات تقسیم کرائے ۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ڈی پی ایس محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک تاریخ کا نام ہے ، ہمارا مقصد ان اداروں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر سے طلبہ پبلک سکولوں میں داخلے کے لیے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سکولوں کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے منسلک کرایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...