تھانہ ٹھیکری والا سے ہتھکڑی لگا ملزم فرار، پولیس گرفتار نہ کرسکی

تھانہ ٹھیکری والا سے ہتھکڑی  لگا ملزم فرار، پولیس گرفتار نہ کرسکی

پینسرہ (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکری والا سے پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث ہتھکڑی لگا زیرحراست ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیے جانے کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ نمبر 903/26 بجرم 440، 148، 149 اور دیگر ڈکیتی کے مقدمات میں زیرحراست ملزم منیب ولد شفیق سکنہ 69 ج ب چبہ کے بھائی عبدالواحد کی مبینہ طور پر ایس ایچ او کے گن مین سے تلخ کلامی ہوئی، جو مبینہ طور پر ہاتھا پائی اور تھپڑوں تک جا پہنچی۔ واقعے کے بعد پولیس نے عبدالواحد کو گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...