ٹوبہ :مضر صحت گوشت فروخت سلاٹر ہاؤس کی حالت پر شہری پریشان

ٹوبہ :مضر صحت گوشت فروخت   سلاٹر ہاؤس کی حالت پر شہری پریشان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر مضر صحت گوشت کی فروخت اور سلاٹر ہاؤس کی خستہ حالی کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مناسب صفائی کے انتظامات کے بغیر جانور ذبح کیے جارہے ہیں، جبکہ بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت روکنے کے لیے مؤثر نگرانی کا فقدان ہے ۔ذرائع کے مطابق سلاٹر ہاؤس میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی کے ڈھیر، خون اور آلائشوں کے باعث ماحول انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کی حالت کئی سال سے توجہ طلب ہے اور اس کی مرمت و بحالی کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...