مکوانہ :فیکٹری کا مبینہ زہریلا دھواں، شہریوں کا سانس لینا دشوار

مکوانہ :فیکٹری کا مبینہ زہریلا  دھواں، شہریوں کا سانس لینا دشوار

مکوانہ (نامہ نگار)اشفاق ملز سیم نالے کے قریب ڈائنگ فیکٹری کی چمنیوں سے مبینہ طور پر خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں اور بدبو کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 جبکہ شہریوں نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دئیے ۔اہل علاقہ کے مطابق فیکٹری سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث فضا آلودہ ہورہی ہے اور بچوں سمیت دیگر افراد کو سانس، دمہ اور جلدی بیماریوں کی شکایات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بدبو اور دھوئیں کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...