جھنگ :ویٹرنری سروسز اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سروے کا جائزہ

 جھنگ :ویٹرنری سروسز اور پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سروے کا جائزہ

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کا دورہ ،سروسز، عملے کی حاضری چیک کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ کے دفاتر اور سول ویٹرنری ہسپتال ماجھی سلطان کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے پنجاب لائیوسٹاک کارڈ (PLC) فیز تھری کے تحت جاری تصدیقی سروے ، ویٹرنری ہیلتھ کیئر سروسز، عملے کی حاضری، سرکاری ریکارڈ، ادویات کی دستیابی، فیلڈ سرگرمیوں، صفائی ستھرائی اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ فیز تھری کے تصدیقی سروے کا عمل شفاف اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال کسانوں کو مؤثر اور بروقت ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے افسران اور فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ سرکاری خدمات کی فراہمی میں معیار، شفافیت اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے اور فیلڈ میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...