دیرینہ دشمنی،مسلح افراد کا حملہ، مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
مطلوب اپنے بھائی کے ساتھ مو جو د تھا ملزموں نے دھاوال بول دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے مخالفین پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مطلوب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی اور دیگر افراد کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے اسلحے کے زور پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے انہیں قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر اسلحے کے وار کرکے زخمی کر دیا، جبکہ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments