میٹرو بس منصوبہ صرف ایک فیصد لوگوں کو فائدہ دے گا: رانا زاہد توصیف
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ 82 ارب روپے کی لاگت سے جاری میٹرو بس منصوبے سے صرف ایک فیصد لوگ استفادہ کرسکیں گے۔۔۔
جبکہ اس کے برعکس 30 فیصد لوگ مشکلات کا شکار ہوں گے کیونکہ سڑکیں چھوٹی ہونے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوں گے ۔ اگر یہی خطیر رقم فیصل آباد کے مسائل کے حل اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے خرچ کی جاتی تو شہر کے مسائل بڑی حد تک حل ہوسکتے تھے اور فیصل آباد عالمی معیار کا شہر بن سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2007-08ء میں اندرونِ رنگ روڈ کی لاگت 6 ارب روپے تھی، تاہم اضافے کے باعث اب یہ لاگت 15 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے ۔ شہر میں رنگ روڈز بننے سے نصف ٹریفک رنگ روڈز پر منتقل ہوجائے گی۔ جڑانوالہ روڈ سے غلام محمد آباد اور ڈھڈی والا سے غلام محمد آباد کالونی تک ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments