جشنِ میلاد کو خدمتِ خلق کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے ، طلحہ سلیم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل آباد طلحہ سلیم ایڈووکیٹ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔
نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت کا مظہر ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ محبت، امن، برداشت، عدل، مساوات، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا عالمگیر درس دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ منانے کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے سانچے میں ڈھالیں اور معاشرے میں محبت، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔ ہمیں چاہیے کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کو صرف ایک مذہبی تہوار تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس موقع پر عہد کریں کہ معاشرے میں امن و محبت کے فروغ، مستحق افراد کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments