جھنگ :کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر خاک

جھنگ :کپڑے کی دکان میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر خاک

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ صدر پھولوں والا چوک کے قریب کھیتیاں والا بازار میں کپڑے کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے سامان جل کر خاک ہوگیا۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فائر وہیکل اور ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی۔ ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز نے بروقت موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا اور کامیاب کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...