پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کو ایپ سپ ایکسیلینس ایوارڈ 2026ء سے نواز دیا گیا

 پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم  کو ایپ سپ ایکسیلینس ایوارڈ 2026ء سے نواز دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور قائدانہ خدمات کے اعتراف میں ایپ سپ ایکسیلینس ایوارڈ 2026ء سے نواز دیا گیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمن نے پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کو ایوارڈ پیش کیا۔ایوارڈ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں تحقیق، جدت، کاروباری سرگرمیوں، بین الاقوامی روابط اور صنعت و جامعہ کے اشتراک کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...