چنیوٹ : جامع مسجد فاروقیہ سے عیدمیلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالاگیا

چنیوٹ : جامع مسجد فاروقیہ سے  عیدمیلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالاگیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جامع مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ جلوس کی قیادت پیر سید امان اللہ شاہ ہاشمی، محسن علی، محمد شہباز، ڈاکٹر صابر، قاسم علی، حافظ عمر ذیشان، قاری مبشر ندیم اور علامہ کاشف مدنی نے کی۔ جلوس جامع مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد سے شروع ہو کر سرگودھا روڈ سے ہوتا ہوا ختم نبوت چوک پہنچا، بعد ازاں جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد فاروقیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...