توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہو گی :خلیل طاہر سندھو

 توہین عدالت کی درخواست  پر پی ٹی آئی کی خواہش پوری  نہیں ہو گی :خلیل طاہر سندھو

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، جبکہ علاج بھی عدالت نہیں بلکہ حکومت کروا سکتی ہے۔

ہم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا علاج بھی کیا اور سیاسی علاج بھی۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت کا ہر حکم قابل احترام ہے ، تاہم حکومت کو نظرثانی کی اپیل کا بھی حق حاصل ہے ۔ اپیل میں حکومت کا موقف قانون کے مطابق ہے ، جیل رولز کے مطابق قیدی کا علاج سرکاری ہسپتال سے ہوسکتا ہے ، نجی ہسپتال سے نہیں۔ حکومت نے عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروایا، جس کی رپورٹ میں انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...