اہلکاروں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح :ڈی پی او چنیوٹ

اہلکاروں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح :ڈی پی او چنیوٹ

ڈاکٹر نوید عاطف کی پولیس اہلکاروں سے ملاقات ، بچوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے صحت اور بچوں کی تعلیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے چھٹی اور ویلفیئر سے متعلق مسائل بھی سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسروں کو ضروری احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تندہی، ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ اہلکاروں کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر ماحول کی فراہمی سے ان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...